09 Sep 2023
(ویب ڈیسک)رواں سال جولائی 2023 میں کاروں کی فروخت اور پیداوار میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی 2023 میں کاروں کی پیداوار میں جولائی میں75 فیصد سے زائد کمی ہوگئی ہے،اس عرصے کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں بھی 64 اعشاریہ 3 فیصد کمی آئی ہے جبکہ دوسری جانب ٹرکوں اور بسوں کی پیداوار بھی 72 اعشاریہ 23 فیصد تک گرگئی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق ٹرکوں اور بسوں کی فروخت میں 28 اعشاریہ 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ گاڑیوں کی فروخت میں کمی کے بعد جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت بھی 6 فیصد کم ہوگئی۔ 14 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن کے مقابلے میں 13 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن فروخت ہوئی ہے۔