اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹیٹ بینک نے جولائی تک حکومتی قرض کی تفصیلات جاری کر دیں

06 Sep 2023
06 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے جولائی 2023 کے اختتام تک حکومت پاکستان کے قرض کی تفصیلات جاری کر دیں۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا قرض جولائی میں 907 ارب روپے بڑھا ہے، جولائی 2023 کے اختتام پر حکومت کا قرض 61 ہزار 700 ارب روپے ہے۔

مرکزی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا قرض ایک مہینے میں ڈیڑھ فیصد بڑھا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے مجموعی قرض میں 39 ہزار ارب مقامی ہے جبکہ حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 73 ارب روپے ہے۔

یاد رہے چند روز قبل وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مارچ 2023 تک پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کمی ہوئی لیکن ڈالر کی قیمت بڑھ گئی جس کی وجہ سے پاکستان کا واجب الادا غیرملکی قرضہ 6 ہزار ارب روپے مزید بڑھ گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے