اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی ڈرامہ'حادثہ ' پر پابندی کا معاملہ،اداکار یاسر حسین نے آواز بلند کردی

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار یاسر حسین ڈرامہ’’ حادثہ‘‘ پر پیمرا کی جانب سے پابندی کیخلاف بول پڑے۔

تفصیلات کےمطابق یاسر حسین نے ڈرامے کے پروڈیوسرز وجاہت رؤف اور شازیہ وجاہت کے دفاع میں انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پیغام میں کہا کہ وجاہت اور شازیہ میرے بہت پرانے دوست ہیں اور میں ایک بات دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ وہ ریٹنگ کے لیے کام نہیں کرتے، یہ دل والے لوگ ہیں ،دل دکھانے والے نہیں ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں کسی کی محنت پر پانی پھیرنا ٹھیک نہیں ہے، ڈرامہ لکھ کر پیمرا سے منظور کروانا  بننے کے بعد اس پر پابندی لگاوانے سے زیادہ بہتر ہے۔

یاد رہے کہ پیمرا نے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے حادثہ پر 30 اگست کو پابندی عائد کردی تھی۔ پیمرا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مذکورہ ڈرامے کے مواد سے متعلق بہت سی شکایات موصول ہوئیں ہیں جس کے بعد اس پر پیمرا ایکٹ کے سیکشن 27 کے تحت فوری پابندی عائد کرتے ہوئے معاملہ ادارے کی کمیٹی کونسل آف کمپلینٹس کو بھیجا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے