03 Sep 2023
(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے تھر کا کوئلہ منتقل کرنے کیلئے 105 کلومیٹر ریلوے لائن منصوبے کی منظوری دیدی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے لمبے عرصے سے منظوری کے منتظر105 کلومیٹر ریلوے لائن منصوبے کی منظوری دے دی ہے، یہ ریلوے لائن تھر کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے کیلیے بچھائی جائے گی، جس کی مدد سے تھر سے نکلنے والے کوئلے کی ملک بھر میں قائم پاور پراجیکٹس تک ترسیل ممکن ہوسکے گی۔
اس وقت تھر کا کوئلہ ٹرکوں کے ذریعے ترسیل کیا جاتا ہے جو کہ ایک مہنگا اور زیادہ وقت لینے والا طریقہ ہے، اس کے علاوہ تھر کے کوئلے کو کھاد اور سیمنٹ کے کارخانوں میں بھی ترسیل کیا جاسکے گا، جہاں اس کو گیس میں تبدیل کرکے استعمال میں لایا جائے گا۔