03 Sep 2023
(لاہور نیوز) کیمپ جیل لاہور میں قیدی دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق 35 سالہ قیدی ندیم کی حالت ناساز ہونے پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا، متوفی منشیات کے مقدمہ میں کیمپ جیل میں قید تھا۔
ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ متوفی چونگی امرسدھو کا رہائشی تھا، ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاش مردہ خانہ منتقل کر دی ہے۔