اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

02 Sep 2023
02 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سائفر کیس میں گرفتارچیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت سپیشل سیکرٹ کورٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ان کیمرا کی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابراعوان اور سلمان صفدر نے درخواست ضمانت پر دلائل دیے ، سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کیلئے اٹک جیل میں رکاوٹ پیدا نہ کی جائے، اٹک جیل جب بھی گئے تو وکلا کو ڈیڑھ کلومیٹر پیدل چلنا پڑا، اٹک جیل میں ٹرائل کے خلاف درخواست دائر ہے۔

دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری بھی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ اپنے مؤکل کی درخواستِ ضمانت پر دلائل آج ہی دینا چاہوں گا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے درخواست ضمانت پر دلائل سننے کی استدعا کی گئی جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے کی جانب سے آج چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر دلائل سننے کی مخالفت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

ذرائع کے مطابق دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اس عدالت سے متعلق ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا کا کہنا تھا کہ ہم ہائیکورٹ سے درخواستیں واپس لے لیتے ہیں، درخواستِ ضمانت کے معاملے پر ہائیکورٹ نے اسٹے نہیں دیا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ کیس کی سماعت ملتوی ہو چکی، اب کچھ نہیں ہو سکتا۔

ذرائع کے مطابق فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپیشل سیکرٹ کورٹ کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ عمران خان کو 5 اگست کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال کی سزا کے بعد گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا گیا تھا اور دوران حراست ہی ایف آئی اے نے بھی انہیں سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار کر لیا تھا۔

چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کر دی تھی تاہم سائفر کیس میں گرفتاری کی وجہ سے ان کی رہائی ممکن نہیں ہوسکی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے