اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہر میں جرائم بڑھنے لگے، چار خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

31 Aug 2023
31 Aug 2023

(لاہور نیوز) شہر میں جرائم بڑھنے لگے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چار خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

غالب مارکیٹ کے علاقے میں ملزم عدنان ارشد اور حسنین نے نویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کر ڈالی۔ ملزمان نے طالبہ سے سوشل میڈیا پر دوستی کی اور پھر نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کی۔

فیصل ٹاؤن میں ملزم محبوب نے اپنے ساتھی سے مل کر لڑکی سے زیادتی کی۔ مناواں میں رقم ادھار دینے کا جھانسہ دے کر ملزم ملک کاشی نے خاتون سے زیادتی کی۔ مصری شاہ میں ملزم لیاقت نے شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

شاہدرہ میں سگیاں کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے 72 سالہ بزرگ شہری کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ مقتول جاوید مصطفی آباد کا رہائشی تھا۔ سبزہ زار کے علاقے کھاڑک نالہ کے قریب 22 سالہ احسان نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ کاہنہ کے علاقے شہزادہ گاؤں میں 24 سالہ ثناء نے گھریلو جھگڑے پر دل برداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔

ادھر لاہور نہر میں ڈوبنے والے 20 سالہ لڑکے کی لاش مل گئی ۔ ریسکیو ٹیموں نے مسلسل دو روز آپریشن کے بعد لاش کو نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے