اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانتیں منسوخ کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

31 Aug 2023
31 Aug 2023

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین نے دہشتگردی کے مقدمات میں ضمانتیں منسوخ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواستوں میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج، تھانہ گلبرگ اور تھانہ سرور روڈ پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ مسلسل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوتے رہے، اس دوران ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنا دی۔

درخواست کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس نے سابق وزیراعظم کو گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کردیا، جہاں سے وہ جیل میں ہونے کی بناء پر انسدادِ دشتگردی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

درخواست گزار کے مطابق ٹرائل کورٹ نے عدم پیروی پرچیئرمین پی ٹی آئی کی لی گئی ضمانتوں کو مسترد کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا ضمانتوں کو کینسل کرنے کا 11 اگست کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے