30 Aug 2023
(لاہور نیوز) روپے کی مسلسل بے قدری کا سلسلہ تھم نہ سکا، انٹربینک میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 95 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، انٹربینک میں ڈالر 304 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 1 روپے 5 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 303 روپے 5 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کی شروعات میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے، پی ایس ایکس 100 انڈیکس صرف 5 پوائنٹس بڑھ کر 46 ہزار 775 پر آگیا ہے جو گزشتہ روز 46 ہزار 770 پر بند ہوا تھا۔