اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پی ٹی آئی چیئرمین کی سزا معطلی پر حریم شاہ کا ردعمل بھی آگیا

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(ویب ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کی سزا معطلی کے حکم پر متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی چیئرمین کی سزا معطلی کا حکم جاری ہوتے ہی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اظہار مسرت کرتے ہوئے ایکس (ٹوئٹر) کا رخ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں حریم شاہ نے لکھا کہ "پوری قوم کو مبارک ہو ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کو بری کردیا ہے" انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت بھی شیئر کی جس کا ترجمہ ہے کہ "اللہ کی طرف سے مدد اور فتح عنقریب ہوگی"۔

بعد ازاں ایک اور ٹوئٹر پیغام میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے آج کے فیصلے سے ثابت ہوا کہ جج ہمایوں دلاور نے ‘ واضح وجوہات ’ کی بنا پر غلط فیصلہ دیا، جج دلاور کی وجہ سے پی ٹی آئی چیئرمین نے جو 24 دن جیل میں گزارے اس کا حساب کون دے گا ؟۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے پی ٹی آئی چیئرمین کو توشہ خانہ کیس میں تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جسے آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے