اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین نیپرا کو بلوں میں ریلیف سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم

28 Aug 2023
28 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف کیس پر سماعت میں عدالت نے چیئرمین نیپرا کو 21 روز میں بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف کیس پر جسٹس رضا قریشی نے میاں عبدالمتین ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور نیپرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کے باعث شہری خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ عوام مہنگائی کے باعث دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔

وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ بجلی کے بلوں میں اضافے سے متعلق قواعد و ضوابط پورے نہیں کیے گئے۔ لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عبدالمتین ایڈووکیٹ نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں بجلی کے بلوں میں اضافے  نے عوام کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔

عدالت نے چیئرمین نیپرا کو 21 روز میں بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا اور قرار دیا کہ چیئرمین نیپرا درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے