27 Aug 2023
(لاہور نیوز) شاد باغ میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق کتا باہر گلی میں باندھنے پر جھگڑا شروع ہوا، بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، جھگڑا طول پکڑنے پر بہار خان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر 55 سالہ رمضان اور 23 سالہ ارسلان شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزم وغیرہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، رمضان اور ارسلان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں باپ بیٹا دم توڑ گئے۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔