اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب

27 Aug 2023
27 Aug 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

نگران وزیراعظم کی زیرصدارت کمیٹی خلیجی ممالک اور چین کی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر غور کرے گی جبکہ ایگزیکٹو اور عملدرآمد کمیٹیز کی سفارشات ایپکس کمیٹی میں بھی پیش کی جائیں گی۔

یاد رہے سابق حکومت نے اعلیٰ سطح  کے اجلاس میں ’’معاشی بحالی‘‘ کی جامع حکمت عملی جاری کی تھی جس کا مقصد اہم شعبوں میں اپنے غیر استعمال شدہ وسائل کو بروئے کار لاکر اور دوست ممالک کی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا کر ملکی معیشت کو بحال کرنا ہے۔

واضح رہے گزشتہ مہینے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں غیرملکی سرمایہ کاری کے راستے میں رکاوٹیں دور کرنے کے لئے قائم کردہ سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے پہلے اجلاس میں آرمی چیف، وزرائے اعلیٰ، وفاقی اور صوبائی وزرا اور اعلیٰ سرکاری حکام شریک ہوئے تھے۔

اعلامیے کے مطابق منصوبے کے تحت زراعت، معدنیات، لائیو سٹاک، کان کنی، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زرعی پیداوار جیسے شعبوں میں پاکستان کی اصل صلاحیت سے استفادہ کیا جائے گا، منصوبے کے تحت ان شعبوں کے ذریعے ملک کی مقامی پیداواری صلاحیت اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے