(لاہور نیوز) کاہنہ میں سرچ آپریشن کے دوران ڈولفن اہلکار نے رقم چوری کر لی۔ ڈولفن اہلکار وقار رقم چوری کرتا موقع سے پکڑا گیا۔
اے ایس پی کاہنہ نے مالک مکان کے شور مچانے پر ڈولفن اہلکار کی جیب سے پیسے برآمد کر لیے۔ پیسے برآمد ہونے کے بعد ڈولفن اہلکار کو حوالات میں بند کر دیا گیا ۔ ڈولفن اہلکار کے خلاف انچارج چوکی انڈسٹریل ایریا میں عظیم رشید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس افسران نے اپنے ماتحت کو بچانے کے لیے ایف آئی آر میں غلط جرم کا اندراج کر دیا۔ ڈولفن اہلکار وقار کے خلاف 155 سی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ قانونی ماہرین کے مطابق ڈولفن اہلکار کے خلاف 380 چوری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے تھا۔
مالک مکان کا کہنا ہے کہ میرے گھر سے رقم چوری ہوئی تھی۔ مجھے مدعی کیوں نہیں بنایا گیا۔ ڈولفن اہلکار کو معطل کر کے انکوائری ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ڈولفن کے سپرد کر دی گئی ہے۔