اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ملک میں معیاری تعلیم کی مستقل فراہمی سے تمام شعبوں میں بہتری آئے گی، نگران وزیراعظم

27 Aug 2023
27 Aug 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں معیاری اور اعلیٰ تعلیم کی مستقل فراہمی سے زندگی کے تمام شعبوں میں بہتری آئے گی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بلوچستان کی سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا اجلاس ہوا، اجلاس کے شرکا نے نگران وزیراعظم کو بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم میں درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم  نے اعلیٰ تعلیم کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر کے اسے بین الاقوامی معیار پر لانے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان اور ہماری افرادی قوت پاکستان کے بہتر مستقبل کے حصول کیلئے انتہائی اہم اثاثہ ہیں، پاکستان میں نوجوانوں کیلئے اعلیٰ تعلیم  کے حصول کے متعدد مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے باصلاحیت نوجوان ملک کی ترقی میں اپنا کردار مؤثر طریقے سے ادا کر سکیں گے، پاکستان میں جدت کا فقدان، تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے فقدان سے منسلک ہے۔

نگران وزیراعظم  نے ہدایت کی کہ یونیورسٹیوں میں تحقیق اور نئی ایجادات کے فروغ کو یقینی بنائیں، جامعات میں اعلیٰ تعلیم کو جدید تحقیق کی مستحکم بنیاد بنانے کیلئے منصوبہ بندی کی جائے۔

انوار الحق کاکڑ  نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا و طالبات صنعتوں کو درکار پیشہ ورانہ مہارتیں و ہنر رکھتے ہوں، ملک میں موجود صنعتیں یونیورسٹیوں میں انکیوبیشن سینٹر بنائیں اس طرح طلبا و طالبات کو ہم عصر تحقیق کے مواقع میسر ہوں گے۔

نگران وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے ملک میں صنعتوں کیلئے تربیت یافتہ افرادی قوت فراہم ہو گی اور صنعتی انقلاب کی راہ ہموار ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے