اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

افغانستان کیخلاف تیسرا ون ڈے آج، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(لاہور نیوز) افغانستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں آج پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کم از کم 3 تبدیلیاں کی جائیں گی، قومی ٹیم مینجمنٹ نے سیریز اپنے نام کرنے کے بعد تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے، ٹیم مینجمنٹ نے پلیئنگ الیون میں 4 تبدیلیوں کے بارے میں بھی غور کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعود شکیل کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فہیم اشرف، محمد نواز اور محمد وسیم کو بھی موقع دیا جا سکتا ہے۔

افتخار احمد، اسامہ میر، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو آرام دینے کی تجویز ہے تاہم پلیئنگ الیون کا حتمی فیصلہ ٹاس سے قبل کیا جائے گا۔

سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا، تیسرا ون ڈے میچ جیت کر پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آ جائے گی۔

واضح رہے کہ افغانستان کیخلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر سے برتری حاصل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے