اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

میچز کے آخر میں بیٹنگ سے مجھے ہارٹ اٹیک کا خطرہ رہتا ہے: نسیم شاہ

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(ویب ڈیسک) افغانستان کے خلاف دوسرے میچ میں قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ سنسنی خیز میچز میں آخر میں بیٹنگ سے مجھے ہارٹ اٹیک کا خطرہ رہتا ہے۔

میچ کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا اس سال جتنی بار آخر میں میری بیٹنگ آئی ہے، خدانخواستہ مجھے ہارٹ اٹیک نہ ہو جائے کسی دن۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا اس جیت پر اللہ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے، میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں اور مشکل صورتحال میں خود پر یقین رکھتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا جب میں کھیلنے گیا تو اس وقت شاداب کریز پر تھے اور مجھے یقین تھا کہ وہ میچ ختم کریں گے لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد میرے دل میں آیا کہ اب سب کچھ میرے اوپر ہے اور بولر بھی وہی ہے، بہت خوشی کی بات ہے کہ ہم جیت گئے اور ہمیں اس جیت کی بہت ضرورت بھی تھی۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا میں نیٹ میں بھی بیٹنگ کی بہت پریکٹس کرتا ہوں کیونکہ مجھے مشکل صورتحال میں بیٹنگ ملتی ہے اور گراؤنڈ میں صرف کوشش کرتا ہوں جو میرے ہاتھ میں ہے، عزت دینے والی اللہ کی ذات ہے۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا پریشر صورتحال میں خود کو پرسکون رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن میں یہی کوشش کرتا ہوں کہ جو میرے ہاتھ میں ہے وہ کروں، باقی اللہ مدد کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے