26 Aug 2023
(لاہور نیوز) افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے شہر کولمبو پہنچ گئی۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم ہمبنٹوٹا سے کولمبو پہنچی جہاں وہ افغانستان کے ساتھ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کھیلے گی، پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
دوسرا ون ڈے میچ پاکستان کی ٹیم نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے جیت لیا تھا، افغانستان نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کو 301 رنز کا ہدف دیا تھا۔