اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سائفر گمشدگی کیس: شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع

25 Aug 2023
25 Aug 2023

(ویب ڈیسک) آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم ہونے والی خصوصی عدالت نے سائفر گمشدگی کیس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع کردی۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی بند کمرے میں سماعت کی جس سلسلے میں ایف آئی اے نے شاہ محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالت میں شاہ محمود قریشی کی طرف سے سینئر وکیل شعیب شاہین پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے۔

سپیشل پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر جلسے میں لہرایا جبکہ شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ سائفر کی کئی کاپیاں ہو سکتی ہیں۔

دوران سماعت شاہ محمود قریشی نے عدالت کو بتایا کہ بطور وزیر خارجہ سائفر کو وزارت خارجہ کوبھیج دیا اور انہوں نے سائفر چوری نہیں کیا۔

دوران سماعت ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر نے شاہ محمود قریشی کے مزید 9 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کی شعیب شاہین نے مخالفت کی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شاہ محمود کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے اس میں مزید توسیع کر دی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 3 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا جس کے بعد ایف آئی اے پی ٹی آئی رہنما کو لے کر روانہ ہو گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے