اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سکولوں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی

24 Aug 2023
24 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت سکولوں میں تدریسی وانتظامی بہتری کیلئےاجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں معیارتعلیم کی بہتری کیلئے سکولوں کواپ گریڈ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، محسن نقوی نے سکولوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی۔

دوران اجلاس بریفنگ میں کہا گیا کہ اپ گریڈ سرکاری سکولوں کا نام "پنجاب پبلک سکولز" رکھا جائے گا، صوبے کی ہر ڈویژن میں ایک گرلز اورایک بوائز سکول کو اپ گریڈ کیا جائے گا، پنجاب میں مجموعی طور پر 216 سرکاری سکولوں کواپ گریڈ کیا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماڈل سکول کے اساتذہ کی استعدادکار بڑھانے کیلئے لمز اور یوایم ٹی میں ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا، سرکاری سکولوں کا تدریسی وانتظامی معیاربہترین نجی سکولوں کے برابر لایا جائیگا،  اپ گریڈ سکولوں کیلئے بہترین وزیٹنگ ٹیچرزکی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ اپ گریڈڈ سکولوں کی عمارت، کلاس روم، لیبارٹریزکو سٹیٹ آف دی آر ٹ بنایا جائے گا، پنجاب پبلک سکولز کے انتظامی امور کیلئے دانش سکول اتھارٹی کے تحت الگ ونگ کا قیام بھی عمل میں لایا جائےگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے