24 Aug 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ممالک کی ٹیموں ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں آمنے سامنے ہوں گی، قومی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب افغان ٹیم بھی سیریز میں واپسی کیلئے پر امید ہے جبکہ پہلے میچ میں کامیاب گرین شرٹس دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان کو سیریز کے تینوں میچ میں کامیابی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پر لے آئے گی۔