اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

امام الحق کو کس بات پر دکھ ہوتا تھا؟کرکٹر نے قوم سے شکوہ کردیا

23 Aug 2023
23 Aug 2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ مجھے دکھ اس وقت ہوتا تھا جب لوگ فیملی کے ساتھ ڈنر پر یاکہیں بھی مجھے دیکھ کر پرچی کہتے تھے۔

اپنے ایک انٹرویو میں امام الحق کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ میں جب  لوگ مجھے پرچی کہتے تھے تو میں سوچتا تھا کہ کیا کرسکتے ہیں؟سوشل میڈیا کو بند تو کیا نہیں جاسکتا نہ ہی ہم کسی کا منہ بند کرسکتے ہیں، اگرچہ 2017 میں بہت چھوٹا تھا لیکن اب کہہ سکتا ہوں اس کامیابی کے پیچھے میرے والدین کی دعائیں ہیں۔

قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ جب  والدین کے ساتھ باہر نکلتا  یا ڈنر کیلئے جاتا تھا تو لڑکے لڑکیاں منہ پر پرچی کہتے تھے جو کہ بہت برا لگتا تھا، میرے والدین نے آج تک میرا میچ گراؤنڈ میں بیٹھ کر نہیں دیکھا ان کا بہت دل کرتا ہے لیکن مجھے ڈر لگتا ہے کہ میں اگر باؤنڈری کے پاس کھڑا ہوں تو میری امی سٹیڈیم میں بیٹھ کر پرچی کی آواز  نہ سنیں، یہ نعرے میرے لیے نارمل ہیں لیکن والدین کو اچھا نہیں لگے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے