اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاداب کا بڈھا نہ ہونے کا ٹوئٹ،خاتون کرکٹر فاطمہ ثنا کا ردعمل وائرل ہوگیا

23 Aug 2023
23 Aug 2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار کیچ پکڑنے کے بعد ایک ٹوئٹ کی تھی جس پر ویمن کرکٹ ٹیم کی باولر فاطمہ ثنا نے جواب دیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزپاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست د ی تھی ،  جس میں پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا  تھا۔

دوسری جانب  شاہین آفریدی نے 9 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ نسیم اور شاداب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی ۔افغانستان کی بیٹنگ کے دوران اننگز کے چوتھے اوور میں نسیم شاہ کی گیند پر شاداب نے افغان بیٹر حشمت اللہ کا ایک شاندار کیچ پکڑا جس کی تعریفیں سوشل میڈیا پر بھی کی جارہی ہیں۔

تاہم میچ جیتنے کے بعد شاداب نے ٹوئٹر (ایکس) پر کیچ کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بظاہر کپتان بابراعظم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ' بڈھا نہیں ہوا ابھی میں'۔شاداب کی ٹوئٹ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے فاطمہ ثنا نے کہا کہ 'شیر کبھی بڈھا نہیں ہوتا شیڈی بھائی'۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے