اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی

23 Aug 2023
23 Aug 2023

(لاہور نیوز) ورلڈ بلائنڈ گیمز کے دوران کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح، پول سٹیج میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستان نے ڈائریکٹ فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا بلائنڈ ٹیم کو تیسرے میچ میں 6 وکٹوں  سے شکست دے کر پول میچز میں لگاتار تیسری فتح حاصل کی ہے ۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا  کی بلائنڈ  ٹیم نے پاکستان کو 108 رنز کا ٹارگٹ دیا، آسٹریلیا کے ایم کیمرون نے 41 اور مک کارتھی نے 19 رنز بنائے جبکہ پاکستان کے مطیع اللہ، فخر عباس اور اسرار نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان بلائنڈ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 ویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔پاکستان کے محسن خان نے 37 رنز بنائے جبکہ مطیع اللہ 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے پول سٹیج میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ڈائریکٹ فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیمیں فائنل میں رسائی کیلئے ایلیمنٹر کھیلیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے