23 Aug 2023
(لاہور نیوز) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ذکاء اشرف نے 19 جون 2023 کو پی پی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔یاد رہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز ذکا اشرف کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کی تھی۔
آئی پی سی منسٹری ذکاء اشرف کی پیپلز پارٹی عہدوں سے سبکدوشی سے آگاہ تھی، سیاسی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نے نامزدگی کی تھی۔واضح رہے کہ سابق حکومت نے 5 جولائی 2023 کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی اور ذکا اشرف کو اس کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔