اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

بڑے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے پلان پر عملدرآمد کیلئے ٹیمیں تشکیل

23 Aug 2023
23 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور سمیت چار شہروں میں بڑے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے پلان پر عملدرآمد کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ٹیموں میں ڈپٹی کمشنرز، پرنسپلز،ایم ایس، ہیلتھ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب اور دیگر محکموں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے ۔ ہسپتالوں کی تعمیرو بحالی کے پراجیکٹ میں یکساں ڈیزائن متعارف کرایا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں موجود گنجائش کو مریضوں کی سہولت کیلئے استعمال میں لایا جائے۔ وارڈز میں بیڈز کی تعداد کا تعین مریضوں کی تعداد کے تناسب سے کیا جائے۔ ہسپتالوں کی تعمیر و بحالی کے پراجیکٹ کو طے شدہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے