اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ : اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین، مغوی خود ڈرامے میں ملوث نکلا

22 Aug 2023
22 Aug 2023

(ویب ڈیسک) کاہنہ میں اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین ہوگیا، مغوی خود ہی اغوا کار نکلا۔

تھانہ کاہنہ میں اصغر علی ولد رحمت علی نے شکایت درج کرائی تھی کہ اسکے بھائی 35 سالہ اللہ دتہ ولد رحمت علی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا ہے جس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی نے چوکی انچارج ذوالفقار علی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی کے مطابق پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغوا کار کی لوکیشن کو ٹریس کیا۔ پولیس کے پہنچنے پر پتہ چلا مغوی خود ہی معاملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ایک روز قبل اپنے بھائی اصغر کی مدعیت میں اپنے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا تھا اور اپنے دو ساتھیوں سے مل کر اپنے گھر والوں سے 3 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

ایس ایس پی عمارہ شیرازی کے مطابق ملزمان میں مرکزی ملزم اللہ دتہ، آصف اور نبیل شامل ہیں۔ ملزمان سے 3 لاکھ تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ایس پی عمارہ شیرازی نے کیس حل کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے