اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ممکن ہے مستقبل میں اپنی سیاسی جماعت بناؤں: ثروت گیلانی

21 Aug 2023
21 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی نے مستقبل میں اپنی سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ دے دیا۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

میزبان نے سیاست میں قدم رکھنے کے حوالے سے سوال کیا جس پر ثروت کا کہنا تھا کہ مجھے بہت سی جماعتوں نے آنے کا کہا ہے کیونکہ میں ہمیشہ آواز اٹھاتی ہوں، مگر مستقبل میں ہوسکتا ہے کہ میں اپنی سیاسی جماعت بناؤں، تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں لیکن انہوں نے بتایا کہ وہ ملک میں تعلیم مفت کریں گی۔

ثروت گیلانی نے ڈراموں کے سکرپٹس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی 26 اقساط میں کیا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ لڑکی سے شادی کون کرےگا، لڑکی پر تشدد ہونا، دیور کے ساتھ افیئر کرنا، لڑکے کے ساتھ بھاگ جانا، یہ کہانیاں نئی نوجوان نسل نہیں دیکھنا چاہتی، آج کل کے نوجوان کامیاب لوگوں کی کہانیاں دیکھنا چاہتے ہیں۔

ٹی وی ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں نے گزشتہ 20 سالوں سے پاکستانی انڈسٹری میں کام کیا ہے لیکن جب سے میں نے عورتوں اور بچوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق پر بات کرنا شروع کی ہے تو اب میں ڈراموں میں پٹنے والی لڑکی کا کردار ادا نہیں کرسکتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے