اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

جی سی یو لاہور میں'کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے' کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

20 Aug 2023
20 Aug 2023

(لاہور نیوز) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں " کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے" کے موضوع پر سیمینار معنقد ہوا جس میں مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو آشکارکیا اور کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کیا۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں’’ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ‘‘کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد جی سی یو کشمیر سوسائٹی اور ایکس سروس مین سوسائٹی پاکستان کے اشتراک سے کیا  گیا، چیئرمین ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم  اور  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی ۔

پنجاب یونیورسٹی اور جی سی یو کے ڈرامیٹکس  کلبز کے طلبہ نے اردو کھیل پیش کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی عکاسی کی گئی تھی۔

سیمینار سے  خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد میں کوئی کمی نہیں آئی، ہمارے دشمن ہمیں ہرا نہیں سکتے اس لئے پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ جی سی یو کی کشمیر سوسائٹی ہر سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے