اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

منسا ملک کی جانب سے تشدد کے الزامات پر علیزے شاہ نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

18 Aug 2023
18 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے ساتھی اداکارہ منسا ملک کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے حقائق سے پردہ اُٹھا دیا۔

اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائشہ جہانگیر ملک نامی صارف کی سٹوری کا سکرین شارٹ بطور ثبوت اس جملے کے ساتھ پیش کیا کہ سچ کبھی چھپتا نہیں۔

شوٹنگ کے دوران سیٹ پر موجود ایک عینی شاہد عائشہ کے مطابق منسا ملک نے سب سے پہلے علیزے شاہ کو تھپڑ مارا جس کے بعد معاملات بڑھ گئے۔

انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے نوٹ میں عائشہ کا واقعہ کی حقیقت بارے آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عملہ اور ساتھی فنکار علیزے کے ساتھ ہیں کیونکہ یہ واقعہ شام 6 بجے کے قریب پیش آیا تھا سیٹ پر موجود پہلے منسا کی جانب سے علیزے کو تھپڑ مارا گیا تھا اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

’منسا پرجسمانی تشدد’، علیزے شاہ نے حقائق سے پردہ اُٹھادیا

عائشہ نے علیزے کے حق میں بات کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ان سب واقعات کے بعد بھی علیزے نے اپنی شوٹنگ مکمل کی اور اخلاقیات کا درس دیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ برائے مہربانی آپ لوگ سوشل میڈیا پر جو کچھ بھی دیکھتے ہیں دوسرے فریق کی کہانی سنے بغیر اس پر یقین نہ کیا کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سے یہ خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں اداکارہ منسا ملک نے علیزے شاہ پر جسمانی تشدد کے الزامات عائد کیے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے