17 Aug 2023
(لاہور نیوز) لاہور میں جرائم نہ رک سکے۔ قتل ، ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 5 افراد کی جان گئی۔
لیاقت آباد میں پرانی دشمنی نوجوان کی جان لے گئی۔ ملزم زبیر نے فائرنگ کر کے طلحہ عرفان کو قتل کیا اور فرار ہو گیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر عمر بھی شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کاہنہ کاچھا روڈ پر بس کی رکشہ کو ٹکر ، 45 سالہ خاتون مسرت جاں بحق ہو گئی جبکہ رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ادھر پیکو روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں 23 سالہ نوجوان مرید جان سے گیا۔
اس کے علاوہ داتا دربار کے قریب فٹ پاتھ سے 60 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ گرین ٹاؤن میں زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے 2 مزدور ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔