اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرازخود نوٹس کیلئے درخواست دائر

17 Aug 2023
17 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ازخود نوٹس کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں درخواست مقامی وکیل مدثرچوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے، درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، مہنگائی سے غریب خود کشیاں کر رہے ہیں، قانون جینے کا ہر شہری کو حق دیتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر ازخود نوٹس لیں، قوم کی چیف جسٹس پاکستان سے امیدیں وابستہ ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نگران حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے