(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات پر شاہ محمود، اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 2 ستمبر تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے آئندہ سماعت پر وکلاء سے دلائل طلب کر لیے ہیں، عدالت نے فواد چودھری کی حاضری معافی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔
بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور ضمانت میں 2 ستمبر تک توسیع کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو خط لکھا۔
وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسمبلیوں کی قبل ازوقت تحلیل پر آئین 90 روز میں انتخابات کا کہتا ہے، آپ سے پر زور مطالبہ ہے کہ انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی بنائیں۔