(لاہور نیوز) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سنٹر فار پیس اینڈ سیکولر سٹڈیز کے اشتراک سے دو روزہ وائس چانسلرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
فلیٹیز ہوٹل میں سوک ایجوکیشن کے عنوان سے دو روزہ وائس چانسلرز کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس کا اہتمام پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سنٹر فار پیس اینڈ سیکولر سٹڈیز کے اشتراک سے کیا گیا۔ مشیر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کنور محمد دلشاد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر اور سیدہ دیپ سمیت پنجاب کی 30 جامعات کے وائس چانسلرز کانفرنس میں شریک ہوئے۔
کانفرنس سے خطاب میں کنور محمد دلشاد نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پر پاکستان کے تعلیمی نظام کو لے کر بھاری ذمہ داری ہے۔ ہر نئی یونیورسٹی کا ریکارڈ اور اہلیت کو چیک کرنا چاہیے۔
چیئرپرسن ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ یہ کانفرنس جامعات میں سوک ایجوکیشن کے فروغ کی راہ ہموار کرے گی۔ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن سوک ایجوکیشن کے فروغ کیلئے وسائل اور رہنمائی فراہم کرے گا۔ جامعات میں پرامن اور تعلیم دوست ماحول کو یقینی بنایا جائے گا۔
بانی سنٹر فار پیس اینڈ سیکولر سٹڈیز سیدہ دیپ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں سوک ایجوکیشن کی بہت ضرورت ہیں۔