15 Aug 2023
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی جانب سے جلدشادی کرنے کی خواہش کی وجہ بیان کردی گئی۔
اپنے ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ میں چاہتا تھا میری شادی جلدی ہوجائے تاکہ زندگی کا نظم و ضبط بن جائے، میں نے خود والدین سے کہا تھا کہ وہ میرے لیے لڑکی دیکھنا شروع کردیں کیوں کہ میرا خیال ہے شادی کیلئے والدین کی پسند سب سے بہتر ہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ 17 سے 24 سال کی عمر تک ہم خود کو عقلمند اور سامنے والےکو بیوقوف سمجھتے ہیں لیکن درحقیقت بڑے بڑے ہی ہوتے ہیں، وہ ڈگریوں سے نہیں زندگی کے تجربے سے بڑے بنتے ہیں اور یہ تجربہ کئی ڈگریوں سے بڑھ کر ہے۔