15 Aug 2023
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بھارت کےخلاف میچ کا دباؤ نہیں لوں گا بلکہ اچھا کرنے کی کوشش کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سلمان علی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ سے قبل افغا نستان سیریز کا بھی فائدہ ہوگا۔کوشش یہی ہوتی ہے کہ وائٹ بال ہو یا ریڈ بال ایک ہی طرح کھیلوں، ایک ہی انداز سے کھیلتا ہوں لیکن سری لنکا میں کنڈیشنگ مختلف ہوتی ہیں یہ ایک نیا چیلنج ہے لیکن اچھا کھیلیں گے۔
پارٹنر شپ کے سوال پر قومی کرکٹر کا کہناتھا کہ ون ڈے میں محمد رضوان کے ساتھ زیادہ پارٹنر شپ رہی ہے، ان کے ساتھ کھیلنے کا مزہ آتا ہے وہ میرے فیورٹ پارٹنر ہیں، مڈل آرڈر کو اچھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔