اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ ،شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر، پاک بھارت ٹاکرے میں میچ کی ٹکٹ کتنے کی ہوگی؟جانئے

15 Aug 2023
15 Aug 2023

(ویب ڈیسک)ایشیا کپ میں ہونیوالے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت سامنے آگئی ۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں شیڈول ایشیاکپ کے 9 میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ آج سے شروع ہوگی،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں 20 ڈالر سے شروع ہوں گی جبکہ وی وی آئی پی ٹکٹس 500 ڈالر میں دستیاب ہونگی۔

قبل ازیں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز 12 اگست سے کردیا گیا تھا، پی سی بی ایونٹ میں 4 میچز کی میزبانی کرے گا۔بورڈ کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ میچز کیلئے سستی ترین ٹکٹ 1500 روپے سے شروع ہوگی جو 8 ہزار روپے تک دستیاب ہوگی جبکہ مہنگی ترین ٹکٹ وی وی آئی پی کیلئے 10 ہزار روپے بُک ہوگی۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا، 31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دو ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایشیاکپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے