اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے پارٹی رہنما رانا مشہود علی خان کی ملاقات

15 Aug 2023
15 Aug 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنما رانا مشہود علی خان نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران رانا مشہود نے پارٹی کے تنظیمی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، رانا مشہود نے 16 ماہ میں ملک کو ڈیفالٹ سمیت ملکی اور خارجی بحرانوں سے نکالنے پر سابق وزیراعظم کو مبارک دی اور کہا کہ آپ نے پاکستان اور عوام کی مخلصانہ خدمت کی روایت برقرار رکھی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے اس بھاری ذمہ داری سے سرخرو فرمایا، 16 ماہ تاریخ کا مشکل ترین دور تھا، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی اور معاشی خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار فرمائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کی معاشی خود انحصاری کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے، سابق وزیر اعظم نے رانا مشہود کی ملک اور پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا اور ان کے جذبات پر شکریہ ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے