اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

وزیر اعظم شہباز شریف نے فنکاروں میں ہیلتھ کارڈز اور ایوارڈز تقسیم کیے

13 Aug 2023
13 Aug 2023

(لاہورنیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے شوبز انڈسٹری سے وابستہ لوگوں میں ہیلتھ کارڈز اور بہترین کارکردگی پر آئیکون ایوارڈز تقسیم کیے، انہوں نے ریڈیو پاکستان ایپ ”آواز خزانہ” کا افتتاح بھی کیا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں فلمی صنعت کی بحالی کیلئے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت مریم اورنگزیب، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سہیل علی خان سمیت ملک بھر سے تعلق رکھنے والے فلم و شوبزسے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد سلیم حیدر، شمع ممتاز، بشریٰ صادق، اسد عباس، استاد جعفر حسین اور دیگر میں ہیلتھ کارڈز تقسیم کئے۔

معروف فنکاروں بشریٰ انصاری، سلطانہ صدیقی، ہمایوں سعید، عثمان پیر زاداہ، غلام محی الدین، سنگیتا، خالد عباس ڈار، فواد خان، بلال لاشاری، ریشم، میرا سمیت دیگر کو آئیکون ایوارڈز سے نوازا گیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے