اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فیروز خان سے تعلقات کی افواہیں، نجیبہ فیض سوشل میڈیا صارفین پر برہم

13 Aug 2023
13 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نجیبہ فیض نے ساتھی اداکار فیروز خان سے تعلق کی افواہوں پر سوشل میڈیا صارفین پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ دنوں اداکار فیروز خان کیساتھ نجیبہ فیض کی تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا پر ان کے تعلق کے حوالے سے افواہوں کا بازار گرم ہو گیا، قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ نجیبہ اور فیروز زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہے ہیں۔

بے جا ٹرولنگ اور تنقید کے بعد آخر کار نجیبہ فیض نے خاموشی توڑدی اور ٹرول کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں لکھا کہ یہ پیغام مجھے اس بے بنیاد تنازعہ میں گھسیٹنے والوں کے لیے ہے، مختلف جگہوں پر مختلف تصاویر پوسٹ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ فیروز خان کے ساتھ وہ لڑکیاں جن کے چہرے نظر نہیں آرہے، انہیں مجھ سے منسوب کردیا جائے۔

نجیبہ کا کہنا تھا کہ اگر فیروز خان کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہیں لڑکی مل گئی ہے اسکا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ وہ میں (نجیبہ فیض) تھی، میں صرف فیروز کے ساتھ ہائیکنگ پر گئی تھی اور پھر بدقسمتی سے اسے سوشل اکاؤنٹ پر پوسٹ کردی تھی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ  لہٰذا تصدیق کیے بغیر ایسی باتوں کا دعویٰ انتہائی قابل مذمت اور غیر اخلاقی ہے’۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے