اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سجل علی کا نیا فوٹو شوٹ، بھارتی اداکارہ تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں

13 Aug 2023
13 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی کے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر پر بھارتی پنجابی فلموں کی ٹاپ اداکارہ سونم باجوہ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

حال ہی میں معصوم چہرے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دلہن کے لباس میں موجود کچھ تصاویر اپلوڈ کیں جن میں یہ انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

 
 

دراصل یہ ایک فوٹو شوٹ تھا جس میں سجل نے گولڈن رنگ کابھاری کام والا لہنگا پہن رکھا تھا۔ 

 یہی نہیں انہوں نے بالوں کا اسٹائل بھی کچھ اس طرح بنا رکھا تھا کہ ان کی زلفیں چہرے پر آ رہی تھیں جس نے ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے، اسی تصویر پر بھارتی اداکار ہ سونم باجوہ نے کمنٹ کرتے ہوئے انگریزی زبان میں لکھا کہ ‘کیسی ہیں آپ ، خوبصورت لڑکی ۔ ‘

سجل علی  کی لُک کے  بھارتی دیوانے، سونم باجوہ نے کیسے تعریف کی؟

واضح رہے کہ ان تصاویر  پر اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد لائکس آ چکے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ بھارت اور پاکستان کی عوام دل کھول کر کمنٹس میں ان کی تعریفیں کرتی نظر آ رہی ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے