اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ون ڈے رینکنگ: پاکستان کا نمبر ون پوزیشن پر پہنچنے کا امکان

13 Aug 2023
13 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن لینے کیلئے پاکستان کا سنہری موقع آن پہنچا ہے جبکہ گرین شرٹس افغانستان کے خلاف سیریز میں کلین سویپ سے بالادستی قائم کر سکتے ہیں۔

پاکستان کو آنے والے 2 انتہائی اہم ایونٹس ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے قبل ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کا نادر موقع میسر آگیا ،البتہ اس کیلئے ٹیم کو آنے والی سیریز میں افغانستان کو تمام میچز میں زیر کرنا ہوگا۔ اس وقت ایک روزہ رینکنگ کے ٹاپ پر موجود آسٹریلوی ٹیم کے پوائنٹس کی تعداد 118 ہے، اس کے بعد پاکستان 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔

بھارتی ٹیم 115 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان اور بھارتی ٹیم کا 2 ستمبر کو ایشیا کپ میں مقابلہ ہوگا۔

کینگروز نے اپنی حکمرانی قائم کر رکھی ہے لیکن صرف 2 پوائنٹس کی دوری پر موجود گرین شرٹس بھی اونچی اڑان کیلئے تیار ہیں، ان کی اگلی آزمائش سری لنکا میں 22 سے 26 اگست تک شیڈول 3 ون ڈے میچز کی سیریز ہے، اگر پاکستان ٹیم اس سیریز میں کلین سویپ کرے تو پھر نمبر ون پوزیشن سنبھال لے گی،البتہ اگر گرین شرٹس کسی اپ سیٹ کا شکار ہوئے تو پھر بھارت کی جگہ تیسرے نمبر پر جانا پڑجائے گا، ٹیم کے 111 پوائنٹس باقی بچ جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اگر افغان سائیڈ کے خلاف کلین سویپ کرنے میں کامیاب رہی تو نہ صرف اسے نمبر ون پوزیشن حاصل ہوجائے گی بلکہ رواں ماہ شروع ہونے والے ایشیا کپ اور اکتوبر،نومبر میں بھارت میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے بھی حوصلے انتہائی بلند ہوجائیں گے۔

موجودہ رینکنگ میں نیوزی لینڈ چوتھے اور انگلینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں اور افغانستان چھٹے درجے پر ہیں، سری لنکا نویں اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم دسویں نمبر پر موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے