اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ حریم فاروق کو شوبز میں آنے سے قبل کن باتوں کا سامنا کرنا پڑا؟جانئے

12 Aug 2023
12 Aug 2023

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ شوبز آنے سے قبل مجھ سے کہا گیا کہ جس پروفیشن میں تم جارہی ہو وہاں عزت نہیں ہے۔

تفصیلات کےمطابق حریم فاروق کی  طویل عرصے بعد چھوٹی سکرین پر واپسی ہوئی ہے، ان کے ڈرامے ’22 قدم‘ کو کافی سراہا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے ایک کرکٹر کا کردار ادا کیا ہے،اداکارہ  نے ’22 قدم‘ میں کرکٹر کا کردار ادا کرنے کے لیے دو ماہ تک تربیت بھی لی۔

 

حریم فاروق نے کہا کہ  تربیت کے دورا ن انہیں بیٹنگ میں مشکلات ہوئیں، تاہم انہوں نے اچھی طرح باؤلنگ کرانا سیکھ لیا تھا، ٹریننگ کے دوران ایک دن انہوں نے مسلسل 100 گیندیں کرنے کا عزم کیا لیکن 90 گیندیں کروانے تک ان کی کمر میں درد ہوگیا، اس باوجود انہوں نے اپنا ٹارگٹ پورا کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا ٹارگٹ تو پورا کرلیا لیکن اگلے دن کے پورے جسم میں درد پھیل گیا اور ان کی ایک ٹانگ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، جس سے وہ کچھ وقت کے لیے بہت ڈر گئی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ وہ اداکارہ بننا چاہتی ہیں تو سب حیران رہ گئے اور انہوں نے طرح طرح کے سوالات کرنا شروع کردیے لیکن ان کے والدین راضی ہوگئے، جس پر انہوں نے کسی اور کی کوئی پرواہ نہیں کی۔حریم فاروق نے بتایا کہ مجھ سے یہاں تک کہا گیا کہ وہ جس پروفیشن میں جانا چاہتی ہیں، وہ اچھا نہیں ہے، وہ لوگوں کی عزت نہیں کی جاتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے