اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ریلوے کی سینئر آفیسر فاطمہ بلال نے سنیارٹی لسٹ اور اپنی تقرری پر اعتراض اٹھا دیا

11 Aug 2023
11 Aug 2023

(لاہور نیوز) محکمہ ریلوے میں افسران کی پروموشن پر اعتراض لگنے لگے۔ ریلوے کی سینئر آفیسر فاطمہ بلال نے سنیارٹی لسٹ اور اپنی تقرری پر اعتراض اٹھا دیا۔

ریلوے کی سینئر آفیسر فاطمہ بلال نے اپنی تقرری اور ریلوے افسران کی پروموشن پر سینئر جنرل منیجر ریلوے کو خط لکھ کر اعتراض اٹھا دیا۔ خط میں کہا گیا کہ ریلوے کے متعدد سینئر افسران نے اپنے سپیشلائزڈ ٹریننگ کورسز ہی کلیئر نہیں کئے۔ متعدد جونیئر افسران کو قوانین کے برعکس پروموشن دی گئی۔ رولز کے مطابق سپیشلائزڈ کورسز کلیئر نہ کرنے والے افسران ملازمت کے اہل نہیں ہیں۔

خط میں فاطمہ بلال نے کہا کہ وزارت ریلوے کی جانب سے میرا تبادلہ سکھر کیا گیا۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سکھر محمود لاکھو مجھ  سے جونیئر ہیں۔ سینئر آفیسر کا اپنے سے 4 گنا جونیئر آفیسر کے ماتحت کام کرنا ممکن نہیں۔

دوسری جانب وزارت ریلوے کے گریڈ 18 ،19 اور 20 کے متعدد افسران کے تقررو تبادلے کر دئیے گئے۔ گریڈ 20 کے آفیسر محمد حنیف کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور تعینات کر دیا گیا۔ ہارون راشد مہمند ڈائریکٹر لیگل افیئر ریلوے ہیڈکوارٹرز تعینات ، غلام قاسم کو چیف مکینیکل انجینئر لوکو تعینات کر دیا گیا۔

گریڈ 20 کے آفیسر عرفان الحق کو چیف انجینئر سروے اینڈ کنسٹرکشن تعینات کردیا گیا۔ نثار احمد پراجیکٹ ڈائریکٹر 820 ہائی کپیسٹی بوگی فریٹ ویگنز تعینات اور کاشف فاروق بٹ کو پراجیکٹ ڈائریکٹر ری کمیشننگ آف فائیو ایکسیڈنٹل ڈی ای لوکو کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ سٹاف آفیسر وزیر ریلوے عثمان عبداللہ کو ڈپٹی چیف انجینئر ٹریک تعینات کر دیا گیا۔

دیگر کئی افسران کے بھی تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے