11 Aug 2023
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے آسیان ممالک کے 50 رکنی بزنس وفد نے ملاقات کی۔
وفد کی قیادت سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ڈاکٹر فرید اقبال قریشی نے کی۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ عوامی سطح پر رابطے اور بزنس وفود کے تبادلے آسیان رکن ممالک کے مابین مضبوط روابط کے لیے ضروری ہیں۔ پاکستان میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی سازگار پالیسی ہے۔
انہوں نے کہا آسیان ممالک کے کاروباری وفود خصوصی اقتصادی زونز سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات اپنے معیار کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔
آسیان بزنس وفد کی جانب سے مفتی حمکا حسین نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔