(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج اور کل اہم فیصلوں کا دن ہے، دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ ابھی تک نگران حکومت اور اُس کے وزیراعظم کا نام الجھا ہوا ہے، کب سلجھے گا قوم کو انتظار ہے، آج اور کل اہم فیصلوں کا دن ہے دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔
ابھی تک نگران حکومت اور اُس کے وزیراعظم کا نام الجھا ہوا ہے کب سلجھے گا قوم کو انتظار ہے KPKکی ساری نگران کابینہ سیاست میں ملوث پائی گئی اور الیکشن کمیشن نے اسےگھر بھیج دیا آج اور کل اہم فیصلوں کا دن ہے دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے شہباز شریف کہتا ہےنوازشریف واپس آئیں گے…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 11, 2023
ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے کی ساری نگران کابینہ سیاست میں ملوث پائی گئی اور الیکشن کمیشن نے اسے گھر بھیج دیا، شہباز شریف کہتا ہے نوازشریف واپس آئیں گے قانون کا سامنا کریں گے اور الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے، یہ سب سوالیہ نشان ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ جاتے جاتے حکومت نے یوٹیلیٹی سٹور پر غریب کو ملنے والی سبسڈی پر بھی بم مارا ہے، 16 مہینے پاکستان کی سیاست کا سیاہ ترین تاریخی دور تھا، سیاسی حالات سنگین اور گھمبیر ہوتے جارہے ہیں۔