اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ: جونیئر کیٹیگری میں پاکستان کے سائیکلسٹ قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام

11 Aug 2023
11 Aug 2023

(ویب ڈیسک) برطانیہ کے شہر گلاسگو میں ہونے والی ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی مرد اور خواتین کی جونیئر کیٹیگریز میں پاکستان کے دونوں ہی سائیکلسٹ کوئی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔

مینز انڈر 23 انفرادی ٹائم ٹرائل میں پاکستان کے اسماعیل انور 78 میں سے 68 واں نمبر حاصل کر سکے جبکہ جونیئر ویمن انفرادی ٹائم ٹرائل میں پاکستان کی مریم علی آخری نمبر پر رہیں۔

نوجوان پاکستانی سائیکلسٹ اسماعیل انور نے 36.2 کلومیٹر ریس 51 منٹ 35 سیکنڈز میں مکمل کی جبکہ وہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹ سے 8 منٹ پیچھے رہے۔

ریس کے دوران پاکستانی سائیکلسٹ اسماعیل انور کی اوسط سپیڈ 42.107 رہی جبکہ اسی سال تھائی لینڈ میں ایشین چیمپئن شپ کے دوران  ان کی اوسط سپیڈ 44.683 تھی۔

ویمن جونیئر انفرادی ٹائم ٹرائل میں پاکستان کی مریم علی 42 میں سے 42 ویں نمبرپر رہیں، انہوں نے 13.5 کلومیٹر کا فاصلہ 26 منٹ 50 اعشاریہ 38 سیکنڈز میں مکمل کیا۔

18 سالہ پاکستانی سائیکلسٹ مریم علی فاتح سائیکلسٹ سے 7 منٹ 18 سیکنڈز پیچھے رہیں جبکہ ان کی اوسط سپیڈ 30.179 رہی۔

مریم علی کی ریس میں مایوس کن کارکردگی  کے حوالے سے ٹیم منیجمنٹ کا کہنا تھا کہ سائیکل میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے مریم علی کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ ریس کے آغاز سے قبل سائیکل کے گیئر خراب ہوئے تھے جو بروقت ریپیئر نہ ہوسکے،اگر تکنیکی مسئلہ نہ ہوتا تو مریم سے اچھے نتائج کی امید تھی۔

واضح رہے کہ گلاسگو میں ہونے والی ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان سے مریم علی اوراسماعیل انور جونیئر کیٹیگری کے مقابلوں میں شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے