(ویب ڈیسک ) 14 اگست کے قریب آتے ہی بازاروں میں جشن آزادی کی مناسبت سے ملبوسات اور اشیا کی خرید و فروخت میں تیزی آگئی ،پرچم والی شرٹس خاص طور پر بچوں اور بڑوں میں مقبول ہوگئیں۔
انارکلی سمیت شہر کی دیگرمارکیٹوں میں سٹال سج گئے۔ پرچم ،جھنڈیوں اور یوم آزادی کے حوالے سے سامان کی خریداری میں اضافہ ہوگیا ۔ خریداروں میں بچے، بڑے سبھی شامل ہیں پاکستانی پرچم والی شرٹ بچوں اوربڑوں میں یکساں مقبول ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے 14 اگست کو ہمارا وطن عزیزآزاد ہوا تھا، اپنی آزادی بھرپور انداز سے مناتے ہیں، بچوں کو خریداری کے ساتھ ساتھ آزادی کی اہمیت سے بھی آگاہ کر رہے ہیں۔
بچوں اوربڑوں کے ملبوسات میں پینٹ ،شرٹ ،شلوار،قمیض، اجرک اور ویسٹ کوٹ کا ٹرینڈ کافی زیادہ دیکھا جا رہا ہے خریداری کے لیے آنے والےشہریوں کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔