اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نگران وزیرِاعظم کا تقرر: مشاورت کیلئے راجہ ریاض وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے

10 Aug 2023
10 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعظم کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کیلئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض وزیر اعظم شہباز شریف سے ملنے پی ایم ہاؤس پہنچ گئے۔

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان ملاقات جاری ہے جس میں نگران وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت کی جا رہی ہے۔

ملاقات کے دوران نگران وزیراعظم کیلئے دونوں جانب سے تین، تین ناموں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر صحافی نے سوال کیا کہ راجہ صاحب کتنے نام لیکر آئے ہیں جس پر راجہ ریاض نے جواب دیا کہ تین نام لایا ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے تحلیل ہونے کے بعد اتحادی حکومت ختم ہوگئی تاہم نگران وزیراعظم کی تقرری تک آئینی ضرورت کے تحت شہباز شریف وزیر اعظم کے فرائض منصبی انجام دیتے رہیں گے۔

قبل ازیں نگران وزیر اعظم کی تقرری کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو مشاورتی عمل شروع کرنے کیلئے خط لکھا تھا۔

وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو لکھے گئے خط میں کہا کہ آپ کو علم ہے صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے، نگران وزیر اعظم کا تقرر کیا جانا مقصود ہے، آئین کی پاسداری کرتے ہوئے آپ کو مشاورت کی دعوت دیتا ہوں۔

خط میں وزیر اعظم شہباز شریف نے آئین کے آرٹیکل 224 کا حوالہ بھی دیا ہے۔

واضح رہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان 3 دن تک مشاورت ہوسکتی ہے، نگران وزیراعظم کی نامزدگی کیلئے مجموعی طور پر 8 دن کی مدت ہوتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے