اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وسائل بچا کر غربت کے خاتمے کیلئے استعمال کریں تو قرض کی ضرورت نہیں، وزیراعظم

10 Aug 2023
10 Aug 2023

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وسائل کو بچا کر ملک میں غربت کے خاتمے کیلئے استعمال کریں تو ہمیں قرضے لینے کی ضرورت نہیں۔

وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب مل کر پاکستان کی اجتماعی خدمت پر مامور ہیں، ہمیں آج قومی اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے، ایک لڑی میں پرو کر ہمیں پاکستان کی خدمت کرنی ہے تاکہ وہ وقت آئے جب بھکاری پن کو ہم ہمیشہ کیلئے خدا حافظ کہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں کوشش کی کہ وسائل کو ممکن حد تک بچایا جا سکے، آج سے چند ماہ پہلے ہماری معاشی صورت حال چیلنجنگ ہوگئی تھی، رات کو ہماری کابینہ ختم ہوگئی، کچھ وزرا نے کل تنخواہ نہیں لی، گاڑیاں واپس کردیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ نے ہمیں معدنیات کی بے پناہ دولت دی، اللہ تعالیٰ نے ہمیں قابل لوگ دیے ہیں، ماضی میں ہم نے وقت کھویا اور نقصان اٹھایا، ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ اپنی تقدیر بدلنی ہے، ہمیں ملک کو مشکلات سے نکال کر خوشحالی کی طرف لے کر جانا ہے، بزرگوں نے قربانیاں دیں لیکن بدقسمتی سے قائداعظم کے بعد ہم راستے سے بھٹک گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے